آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر سمیت سرکاری ہسپتالوں میں طبی فضلہ تلف کرنے کے ناقص انتظامات

ملتان ( سٹاف رپورٹر )سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کئےناقص انتظامات ہیں جبکہ نشتر ہسپتال کے باہر مین روڈ پر میڈیکل ویسٹ کھلے عام پڑا ہے ،میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کے بجائے صفائی کمپنی کے کنٹینر میں پھینکا معمول بنا لیا ہے، سرکاری علاج گاہوں میں مریضوں کا علاج تو جاری ہے مگرروزانہ استعمال ہونیوالے کئی من طبی فضلےکو تلف کرنے کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں جبکہ نشتر ہسپتال کی جانب سے طبی فضلہ تلف کرنے کی بجائے باہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹینر میں اور روڈ پر پھنکا جانے لگا حالانکہ نشتر میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسنیریٹر کی سہولت بھی ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طبی فضلہ کو تلف نہ کرنا انتہائی خطرناک ہے اس حوالے سے سرکاری اور نجی علاج گاہوں کو مناسب اقدامات کرنے کیلئے پابند کر رہے ہیں۔

ملتان سے مزید