آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن نظر انداز،حکومت پیرا شوٹرز کو نواز رہی ہے:پی ٹی آئی ورکرز اتحاد

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے صدر چوہدری لطیف گجر نے ملک نذیر مہے کی رہائش گاہ پر کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو نظر انداز کر کے زیادہ وقت اقتدار میں نہیں رہا جاسکتا آج موجودہ حکومت بھی پیرا شوٹرز کو نوازنے میں مصروف ہے اور کارکنوں کو جائز مقام اور عزت دینے کےبجائے دیوار سے لگا کر انہیں اپنے حق کے حصول کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں عزیز الرحمان، یوسف ندیم، ملک اقبال بوہنہ، آصف پنوں بلوچ، چوہدری عبد الرحمان، چوہدری اسد رحمان اور ملک فرحان نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ سرکاری کمیٹیوں میں میرٹ کے بجائے ایم این ایز اور ایم پی اے ایز کے من پسند افراد کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور قربانیاں دینے والے ورکرز کا کہیں ذکر نہیں، تمام نظریاتی کارکن ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں اور پیرا شوٹرز کی تعیناتیوں کیخلاف تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ملتان سے مزید