آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ ترقی کے نتائج روکنے پرریلوے درجہ چہارم کے ملازمین کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے پاکپتن اور بہاولنگر کے درجہ چہارم کے ملازمین نےمحکمانہ ترقی کے نتائج روکنے پراحتجاج کیا ہے،بتایا گیا ہےکہ ریلوے انتظامیہ ملتان کی جانب سے مقرر کی گئی کمیٹی نے پاکپتن اور بہاولنگر سیکشن میں کی مین سے میٹ،گینگ مین سے کی مین اور ٹرالی مین سے ہیڈ ٹرالی مین کے محکمانہ ترقی کے لئے ٹیسٹ مکمل کئے اور پاس ہونے والے ملازمین کو حتمی قرار دیتے ہوئے انہیں ترقی کے لیٹر جاری کرنے تھے لیکن پی ڈبلیو آئی میلسی ذیشان نے ڈویژنل انجینئر تھری ریلوے ملتان تک رسائی حاصل کرکے نتائج رکوا لئے،ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمانہ ترقیوں کے لئے ملازمین کا چنائو میرٹ پر کیا گیا ، لہٰذا جو سلیکشن پہلے ہوئی اسے برقرار رکھا جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کریں گے۔

ملتان سے مزید