آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فضلہ تلفی کیلئے کینالز ٹاسک فورس کا ہسپتالوں کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت قائم کینالز ٹاسک فورس ہسپتالوں کو ادارہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) کے معیارات کے مطابق فضلہ تلفی کے لئے ایک ہفتے کا نوٹس جاری کرے گی جس کے بعد ماحولیات ایکٹ کے مطابق فضلہ تلف نہ کرنیوالے ہسپتالوں کے انتظامی دفاتر کو سیل کیا جائے گا۔ ٹاسک فورس کا اجلاس چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، محکمہ آبپاشی، میونسپل سروسز پروگرام اور ٹی ایم ایز کے نمائندے شریک ہوئے اس موقع پر گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمداور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ٹاسک فورس میں شامل محکموں نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میںٹی ایم اے کو بورڈ بازار میں نگرانی کے عمل کے تسلسل کیلئے دو عملہ کیبن، جن پر انتباہی نعرے درج ہوں گے، بنانے کی ہدایت کی گئی جس میں سارے محکموں کا عملہ باری باری ڈیوٹی کرے گا، تجارتی عمارتوں اور پلازوں کی گندگی اور سیوریج کو نہروں میں ڈالنے کی روک تھام کا آپریشن تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیوریج کے متبادل نالے کے پی سی ون کو موجودہ وقت کی ضرورتوں کے مطابق بنانے کے لئے میونسپل سروسز پروگرام کنسلٹنٹ فراہم کرے گا جو ڈبلیو

ایس ایس پی اور محکمہ آبپاشی کے ساتھ ملکر نالے کا ڈیزائن تیار گا۔ سید ظفر علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ قوانین پر سنجیدگی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عید کے موقع پر آلائشیں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات نہروں میں پھینکنے کی روک تھام کے لئے محکمہ آبپاشی کے پٹرولنگ عملے کی ڈیوٹی لگانے کے لئے سیکرٹری آبپاشی سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ سڑکوں پر مال مویشیوں کی منڈیوں اور گندگی کے پھیلائو کے انسداد کے لئے ٹی ایم ایز ضروری اقدامات اٹھائیں۔

پشاور سے مزید