• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب

رحیم یارخان میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، ڈی جی خان، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، ژوب اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پشاور، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شاہ کوٹ، فاروق آباد، قصورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش سےگلی محلے ندی نالے میں تبدیل ہوگئے تھے جبکہ لاہورمیں 17گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے پانی نے شہر کو ڈبو دیا تھا۔ کاہنہ میں چھت گرنے سے کمسن بچی اور فیروزوالا میں کرنٹ لگنے سے دکاندار جاں بحق ہوگیا تھا۔

تازہ ترین