بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے 3افراد کو مار مار کر ہلاک کر دیا، چوتھے شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعے کو پک اپ وین میں 4 افراد جانوروں کو لے جارہے تھے۔ گاؤں والوں نے انہیں مویشی چور قرار دے کر پکڑلیا اور اتنا مارا کے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
ہلاک افراد کے اہل خانہ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔