آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وینا ملک نے برقعہ پہننا کب سے شروع کیا؟

اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 13 برس کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا جس کے آغاز سے ہی اداکارہ کے پاس سوالوں کا تانتا بندھ گیا ۔

اُن کے مداح نے لکھا کہ ’آپ کبھی برقعہ پہن لیتی ہیں ،کبھی آپ شوبز چھوڑنا چاہتی ہیں ،لیکن پیسے چھوڑنے نہیں دیتے ۔‘

اس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ 13 سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھاکہ پیسہ اہم ہے لیکن اولین ترجیح نہیں۔ الحمداللّہ میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے۔


اداکارہ کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والے مولانا طارق جمیل کے بارے میں اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ’طارق جمیل صاحب سے آپ کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟ ‘

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میری مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ایک ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن میں روزانہ ان کے بیانات سنتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل وغیرہ میں کام کیا۔ اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو میں بھی شرکت کی۔

کچھ عرصہ قبل وینا نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم کچھ  وقت وقفہ لینے کے بعد آج کل وہ نجی چینل کے ریئلٹی شو میں میزبانی کرتی نظر آرہی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید