آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف گلوکار علی عظمت نے بائیک کے ذریعے یورپ گھومنے کا اعلان کیا ہے۔

علی عظمت نے فیس بک پر ویڈیو پیغام میں نئے سفر کے حوالے سے اعلان کیا ہےکہ میں ہر سال نئی نئی باتیں شیئر کرتا ہوں لیکن اس سال اب ایک نئے ایڈونچر کا وقت آگیا ہے، میں بائیک پر یورپ کے سفر پر جا رہا ہوں جو انگلینڈ سے شروع ہوگا اور فرانس سے ہوتے ہوئے دیگر تمام ممالک تک جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بائیک پر یورپ کا 22 سے 23 دن کا یہ سفر 12000 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

گلوکار لندن سے سفر کا آغاز کرنے کے بعد فرانس، جرمنی، ناروے، ڈنمارک، سوڈان، چیک اور کئی ممالک کا دورہ کرنے کے بعد واپس لندن آئیں گے۔

علی عظمت نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ میں یہ سفر بحفاظت مکمل کر سکوں۔

 یاد رہے کہ علی عظمت ماضی میں کراچی سے لاہور اور پورے پاکستان کا موٹر بائیک پر دورہ کرچکے ہیں اور اس بار وہ بین الاقوامی سطح پر یہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید