آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سوناکشی سنہا کو اچھے لڑکے کی تلاش

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے لئے اچھے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کے والدین نے اپنی بیٹی سےاس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اپنے لیے ایک اچھا جیون ساتھی ڈھونڈ لینا چاہئے۔

والدین کی خواہش پر  اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہےکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اچھا لڑکا تلاش کرنا میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے  انکشاف کیا جو شاید اب تک ایک راز ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کسی معروف شخصیت کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں اور ان کے مطابق اس بارے میں ابھی تک کسی کو معلوم نہیں۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے بوائےفرینڈ نے مجھے دھوکا دیا تو وہ اگلے دن زندہ نہیں بچے گا۔


واضح رہے کہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’خادانی شفا خانہ ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔شلپی دسگپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’خاندانی شفا خانہ ‘ میں انہوں نے  ایک نوجوان ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔ 

ان کی یہ فلم 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید