آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ ربیع الثانی 1441ھ 16 دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی دعوت پر جاپان پہنچنے والی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت سلیم گوڈیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی عمران خان کی کوششوں کی وہ نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکس دیکر پاکستانی عوام ملک کو غربت سے نکالنے میں وزیر اعظم کی کوششوں کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان ترقی کرسکے۔

سلیم گوڈیل نے گزشتہ برس 12 کڑوڑ کا ٹیکس ادا کیا اور پورے پاکستان میں 48 ویں نمبر پر رہے جس کے باعث انہیں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

سلیم گوڈیل نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس نہ دینے کے عادی ہیں جس کے باعث پاکستان میں تعمیر و ترقی نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت غریب اور عوام امیر ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ٹیکس دیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں۔

رانا عابد حسین نے جاپان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جاپان میں ہر آدمی ٹیکس دیتا ہے نہ صرف شہر کا ٹیکس بلکہ صوبے کا ٹیکس اور ملک کا ٹیکس بھی لیا جاتا ہے جبکہ آمدنی کا ٹیکس اس کے علاوہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جاپان میں عوام بھی امیر ہیں اور ملک بھی امیر ہے اور جاپان میں مقیم پاکستانی بھی جاپان کی ترقی میں ٹیکس ادا کرکے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیم گوڈیل کی ٹیکس کی ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جاپان میں سالانہ کروڑوں کا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں پاکستان میں ٹیکس کلچر ترقی کرے اور لوگ ملک کی ترقی میں اپنے ٹیکس سے حصہ ادا کریں۔

رانا عابد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم کی کوششوں سے پاکستان جلد ایک ترقی پذیر ملک سے نکل کر ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہوگا، لوگ اپنی حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید