آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے

وزیرِاعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے؟ جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔ نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے۔

قومی خبریں سے مزید