آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی: شہباز گِل

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ لاہور میں آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی۔

شہباز گل نے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آج شام ہونے جا رہی ملاقات کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی زندگیوں میں 25 جولائی یومِ احتساب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اقتدار سے باہر رہنا مولانا اور ان کے ساتھیوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔

شہباز گل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم صفدر عدالتوں سے نااہل اور مولانا سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، دونوں کا مقصد مال بچاؤ مہم کامیاب بنانا ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچے ہیں جہاں سے وہ جاتی امراء جائیں گے۔

جاتی امراء میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج شام ملاقات ہو گی جس میں مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سے متعلق معاملات اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت ہو گی۔

ملاقات میں 25 جولائی کے یومِ سیاہ سے متعلق بھی حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید