آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں فلم ’سپر اسٹار‘کا نیاگانا ’ان دنوں‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ماہرہ خان کی نئی فلم’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’سپر اسٹار‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔

فلم میں ماہرہ خان نوری اور بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے ۔

فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید