آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو 2019 کے مقابلے میں شریک پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے کا معائنہ کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے اس شو میں شامل دیدہ زیب ڈیزائن اور پینٹنگز سے مزین C-130 گزشتہ روز یہاں پہنچا،نمبر 6 اسکواڈرن کا یہ ہرکولیس طیارہ کنکورز ڈی ایلیگینس ٹرافی کے لئے مقابلے میں شریک ہے۔

اس ایئر شو کے دروازے آج سے عام پبلک کے معائنے کے لئے باقاعدہ طور پر کھول دیئے گئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ٹیم کو اس میگا ایونٹ میں مادرِوطن کا نام روشن کرنے پر بھر پور داد دی۔

اُنہوں نے عملے کو اس طیارے کو مشہور و معروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) حسینی کی پینٹنگز سے مزین کرنے پربھی سراہا۔

بعد ازاں انہوں نے 6مختلف ممالک سے اس شو میں مدعو اپنے ہم منصب اور مختلف ایوی ایشن انڈسٹریز سے شریک اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہے جو ہر سال برطانیہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اس شو میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد مندوبین اورہوا بازی کے شوقین افراد نے دنیا بھر سے شامل ایئر کرافٹس کا زمینی اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید