آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


با لی ووڈ کے معروف ادا کار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میڈیا اور اداکاروں کے درمیان میاں بیوی جیسارشتہ ہو تا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت اور میڈیا نمائندگان کے درمیان ہونے والے تنازع پر اکشے کمار نے ایک کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور اداکار کے درمیان بہت گہرا رشتہ ہوتا ہے، یہ رشتہ میاں بیوی جیسا ہوتا ہے جہاں تھوڑی بہت نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان غلط فہمیوں کو باہمی تعاون سے جلد ختم ہو جانا چاہئے کیوں کہ ہمیں آپ لوگوں کی ضرورت ہے وہ اس لئے کہ جو باتیں ہم دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے اور اسی طرح میڈیا کو ہماری ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کی تشہیر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کنگنا رناوت اور صحافی کے درمیان تکرار ہو گئی تھی ۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید