آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 14 سالہ لڑکے نے باپ کے موبائل پرگیم کھیلتے ہوئے باپ کی چوری پکڑ لی، واٹس ایپ پر چلتے والد اور ان کی محبوبہ کے افیئر سے متعلق اپنی ماں کو بتا دیا جس سے ان کی 15 سالہ شادی خطرے میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ ’ ناگا راجو‘ اپنے 14 سالہ بیٹے کو موبائل گیم کھیلنے کے لیے اپنا موبائل دے دیا کرتا تھا، موبائل میں گیم کھیلتے کھیلتے بیٹا ایک دن اپنے والد کے واٹس ایپ میں پہنچ گیا اور اپنے والد اور اُن کی محبوبہ کے درمیان ہونے والی ’ وائس نوٹ گفتگو‘ سن لی۔

بنگلور کی پولیس کے مطابق بیٹے نے اپنے والد اور اُن کی محبوبہ کے درمیان ہونے والی ساری باتیں اپنی 39 سالہ ماں کو سنا دیں۔

لڑکے کی ماں کے مطابق ’ اُن کی اور ناگا راجو کی شادی کو 15 سال گُزر چکے ہیں، وہ ایک اسکول ٹیچر ہیں اور گھروں میں ٹیوشن بھی دیتی ہیں جبکہ اُن کے شوہر سوشل آر گنائزیشن کے لیڈر ہیں۔

اُنہوں نے پولیس کو بتایا کہ جب شوہر سے واٹس ایپ وائس نوٹ اور خاتون سے متعلق سوال کیا تو اُن کے شوہر نے اُنہیں ڈرایا دھمکایا اور رشتہ داروں کو بتانے پر سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دیں ۔

مقامی پولیس کے مطابق ناگا راجو کی بیوی کو شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، کیس تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ بیوی کا پولیس اسٹیشن میں حاضر نہ ہونا ہے۔

پولیس کے مطابق ناگا راجو کی بیوی کی شکایت درج کرانے پر کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید