آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

رینجرز نے کراچی کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد اسلم عرف لاہوتی اور احمد خان کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اور دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرتے ہوئے حب چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے ڈمپر (رجسٹریشن نمبر TAM-251) کی تلاشی کے دوران 16000 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ڈرائیور ندیم احمد کو ڈمپر اور چھالیہ سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید