• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھائی لینڈ میں پوتے سے دادی کی محبت کا انوکھا انداز دیکھا گیا جو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوگیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے یہ دلچسپ مناظر تھائی لینڈ میں اس وقت دیکھے گئے جب ایک دادی اپنے پوتے کے فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ کے باہر ایکشن دکھاتے ہوئے خوب اِدھر اُدھر ہو رہی تھیں جیسے خود فٹبال کھیل رہی ہوں۔

دادی کے شوق اور محبت سے بھرپور انداز پر وہاں موجود افراد جہاں بیحد متاثر ہوئے وہیں سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور دیکھنے والے انہیں نمبر ون فین قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین