• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن آباد، بھتہ نہ دینے پر پولیس کے تشدد سے معمر پان فروش جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود احسن آباد چوکی کے عملے نے مولا بخش گوٹھ میں کیبن میں پان چھالیہ فروخت کرنے والے 55سالہ جان محمدسے گٹکا فروخت کرنے کے نام پر مبینہ طور پر بھتہ مانگا اور عدم ادائیگی پر تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تشدد سے عمر رسیدہ شخص کی حالت غیر ہو گئی اور اس کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پان فروش کی موت پر اہل خانہ اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جان محمد کو پستول کے بٹ سر پر مارے تھے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، احتجاج اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر نے نوٹس لیتے ہو ئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی، ایس ایچ او چوہدری اسلم نے بتایا کہ ایس ایس پی کی ہدایت پر 4؍اہلکاروں اے ایس آئی غلام علی چانڈیو ،ہیڈ کانسٹیبل قرار حسین ،محمد حسن اور سپاہی آصف علی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ مقتول جان محمد کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا جائے گا ۔
تازہ ترین