• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا ورلڈ کپ قوانین پر نظر ثانی پر غور، کرکٹ کمیٹی کو ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کےمتنازع قوانین کا ذکر لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی ہوا۔آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی سے کہا ہے کہ ورلڈ کپ قوانین پر نظر ثانی کریں۔انیل کمبلے کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر اس طرح کی کوئی صورتحال ہوتی ہے تو اس کے لئے متبادل قانون بنایا جائے۔کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ اسکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور کروائے گئے۔ جس میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 رنز بنائے۔جواب میں حیران کن طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنے سپر اوور میں 15 رنز ہی بنا پائی اور آخری گیند پر مارٹن گپٹل دوسرا رن لیتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔قواعد کے مطابق آخر میں میچ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کی جانب سے لگائی گئی باؤنڈریز کی تعداد پر کیا گیا۔انگلینڈ نے اپنی اننگزمیں 26 جبکہ نیوزی لینڈ نے 17 باؤنڈریز لگائی تھیں اور اس طرح سپر اوور ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا۔

تازہ ترین