• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی، پاکستان بورڈ کو سالانہ آمدنی کے حصے کی پہلی قسط مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آڈٹ شدہ اکاونٹس آئی سی سی کو جمع کرانے کے بعدبورڈ کو سالانہ آمدنی کے حصے کی پہلی قسط مل گئی ہے جبکہ دوسری قسط اس ماہ مل جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈنے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔ مجموعی طورپر پی سی بی کو گیارہ اعشارہ پانچ ملین ڈالرز ملنا تھے جس میں سے 6.5 ملین ڈالرز پی سی بی کے اکاؤنٹ میں آگئے ہیں۔یہ پہلی قسط جنوری میں کرکٹ بورڈ کو ملناتھی، تاہم 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا۔کوئٹہ میں بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں تنازع کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ شدہ اکاونٹ تاخیر سے آئی سی سی کو بھیجے گئے تھے۔ورلڈ کپ اور سالانہ اجلاس کی وجہ سے دوسری قسط اگلے چند دن میں پی سی بی کو مل جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں پی سی بی کے گورنربورڈ اراکین کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس کی رپورٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھیج دی تھی جس کے بعد پاکستان کو پہلی قسط کا اجراء کیا گیا۔ آئی سی سی ہر سال اپنے رکن ملکوں سے سالانہ پرافٹ ریونیو شیئر کرتاہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم پورے سال کی آمدنی کا مخصوص حصہ رکن ملکوں کو دیتا ہے تاکہ اس رقم سے وہ اپنے مالی اخرجات پورا کرسکیں۔

تازہ ترین