• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی مسائل کے شکار لبنان میں سخت بچتی اقدامات کی منظوری

بیروت ( نیوز ڈیسک)لبنانی حکومت نے سال 2019کے دوران سخت بچتی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ83 قانون سازوں نے ان اقدامات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 18 نے اس کی مخالفت کی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کابینہ کی طرف سے دو ماہ قبل بجٹ کی منظوری دینے کے بعد پارلیمان نے اسے منظور کیا ہے۔ لبنان کو شدید مالیاتی مسائل کا سامنا ہے اور اس کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جن کے حکومتی قرضے بہت زیادہ ہیں۔

تازہ ترین