• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم سےحیدر آباد کے تین کونسلرزخارج

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر حیدرآباد کے تین بلدیاتی نمائندوں کو بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ خارج ہونے والوں میں حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 کے جنرل کونسلرجمیل احمد رضوی ولدسید بشیر احمد رضوی، حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ05 کے جنرل کونسلر اقبال میمن ولدمحمد حسین میمن اور مخصوص نشست برائے کنٹونمنٹ بورڈکی کونسلرراحت نسیم خاتون کوتنظیمی نظم ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر خارج کردیاہے،رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ انکے کسی بھی فعل کی ایم کیو ایم پاکستان ذمہ دار نہیں ہوگی،ان تینوں کونسلروں کو عوامی شکایات اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی بنیاد پر خارج کیاگیا ہے، رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ان سے کسی بھی قسم کاکوئی رابطہ نہ کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔
تازہ ترین