• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع ، آزاد امیدوار آگے، 7نشستوں پر آزاد، 5 تحریک انصاف، 2 جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک امیدوار کو برتری

کراچی ، پشاور (نیوز ڈیسک ، نمائندگان جنگ) خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع میں ہونیوالےپہلی بار صوبائی اسمبلی کےتاریخی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے،فوج اور پولیس کی نگرانی میں پرامن انتخابات کا انعقاد، صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 8، تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی کو کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں برتری حاصل کرنے والےآزاد امیدواروں کو پی ٹی ایم کی حمایت حاصل رہی ۔ قبائلی اضلاع کے انتخابات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پولنگ ا سٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات رہے، تمام پولنگ اسٹینشز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے تعینات کئے گئے تھے، ضلع کرم میں خواتین ووٹرز نے سی سی ٹی وی کیمروں پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کیمرے صرف سیکورٹی کیلئے ہیں ، اس موقع پر انتہائی کہما گہمی رہی اور قبائلی عوام نے انتخابی عمل میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، قبائلی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے انتخابات کے عمل کو چار چاند لگائے جنہوں نے اکثر پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر روایتی رقص اتنڑ اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ قبائلی اضلاع میں انٹر نیٹ سروس میں خلل اور بار بار معطلی کے باعث نتائج کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ پی کے 100 باجوڑ 1میں 104 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے انور زیب خان 13105 ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے، جماعت اسلامی کے وحید گل 11625 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے، پی کے 101 باجوڑ 2میں 103 میں سے 90 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اجمل خان 9009 ووٹ کےساتھ پہلے نمبر پرجبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 8964 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ، پی کے 102 باجوڑ 3میں131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 11657 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 7141 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ، پی کے 103 مہند 1میں 86 میں سے 82 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 10314 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10092 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ، پی کے 104 مہمند 2میں 108 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عباس الرحمان 4958 ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے جبکہ پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ، پی کے 105 خیبر 1میں 110 میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10744 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔پی کے 106 خیبر 2میں 89 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8745 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرجبکہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ، پی کے 107 خیبر 3میں 146 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد شفیق 10139 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین