• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا دورہ امریکا، پائیدار شراکت کیلئے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن( واجد علی سید)ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ واشنگٹن کو تعلقات کی بہتری اور پائیدار شراکت کیلئے تعاون کو پروان چڑھانے کا موقع قرار دیا ہے،عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ اگر اسلام آباد دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کےحوالےسے اپنی پالیسی تبدیل کرتا ہے توامریکا پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری اور پائیدار شراکت کے قیام کے لئے دروازے کھلے ہیں، وائٹ ہائوس نے مطالبات کی فہرست بنارکھی ہے، عمران خان سے پاکستان میں خواتین کے حقوق ، آزادی صحافت،شکیل آفریدی کی رہائی اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف ٹھوس ایکشن لینے کیلئے کہاجائیگا، ہم کسی دھوکے میں نہیں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا بغورجائزہ لے گی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں تجارت اور توانائی سے لیکر بزنس اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر ایشوز زیر بحث آئینگے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں قیام امن کیلئے اسلام آباد سے ٹھوس تعاون چاہتی ہے، امریکی صدر افغان امن عمل میں پاکستان کے تعاون کو بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی افسر نے کہاکہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ پاکستان جیل میں قید شکیل آفریدی کے ساتھ کیا برتائو کرتا ہے، امریکا رہائی کا کئی بار مطالبہ کرچکا ہے اور یہ مطالبہ رہائی تک جاری رہےگا،پاکستان کیلئے امریکی سیکورٹی امداد پر لگائی گئی پابندی کے حوالے سےامریکی افسر کا کہناتھا کہ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیںہوگی تاہم اگر پاکستان امریکی خواہشات کے مطابق دہشتگردوں اور عسکریت پسند گروپوں کے خلاف ٹھوس اور جامع اقدامات کرتا ہے توکچھ پالیسیز پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین