• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے پاکستان کا لابنگ فرم سے معاہدہ

واشنگٹن (واجد علی سید)امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے پاکستان نے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا ہے،ہالینڈ اینڈ نائٹ سے معاہدہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں ہوا، تاہم ادائیگی کا نہیں بتایا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکامیں پاکستان کے مفاد ات کو فروغ دینے کیلئے ایک نامور لابنگ فرم سے مدد لے لی ہے،سفارتخانے نے ایک بیان میں کہاہےکہ ہالینڈ اینڈ نائٹ سے معاہدہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں ہوا، اس فرم کی نمائندگی ٹام رینلڈ ز کرتے ہیں جو کہ معروف ریپبلکن اور نیو یارک سے سابق کانگریس مین ہیں، وہ دیگر سابق کانگریس مینوں، سابق امریکی حکام،کیپٹل ہل ویٹرنز اور دیگر ماہرین کےساتھ کام کرینگےتاہم فریقین نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان کو اس لابنگ کیلئے کتنی ادائیگی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین