• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 12ویں سارک چیف جسٹس کانفرنس کی میزبانی کریگا

کراچی ( نیوز ڈیسک) سارک لاء نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان14؍ اور 15ستمبر 2019ء کو 12ویں سارک چیف جسٹسز کانفرنس اور 15؍ ویں سارک لاء کانفرنس کی میزبانی کرے گا ۔ اسلام آباد میں چیف جسٹسز کانفرنس کی میزبانی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کریں گے ۔ سارک لاء سارک ممالک کی لیگل کمیونٹی انجمن ہے جو جنوبی ایشیاء کے ممالک قانونی معاملات پر ایسے پروگرام مرتب کرتی رہتی ہے۔ ان پروگراموں سے سارک ممالک کی قانونی برادریوں کو اکھٹے مل بیٹھنے اور ایک دوسرے ممالک کے قانونی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔سارک لاء کے صدر محمود مانڈوی والا نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں سارک ممالک بشمول بھارت کے اعلیٰ عدالتی و قانونی وفود ،قانون دان،اور قانونی تعلیم وتدریس سے متعلق وفود اور سارک ممالک کے اٹارنی جنرل شرکت کرنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین