• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک سے متعلق کوئی ویڈیو موصول ہوئی نہ تصدیق کی، ڈی جی فرانزک لیب

لاہور(صباح نیوز)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مبینہ ویڈیوکے حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔ ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ہے۔ ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی نے واضح کیا کہ ادارے کی جانب سے مبینہ ویڈیو کے حوا لے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے،انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری کی نہ ہی پنجاب فرانزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول ہوا ۔اس سے قبل یہ اطلاعات موصول ملی تھی کہ پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین