آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دہلی کی تین مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی 81سالہ شیلا ڈکشٹ چل بسیں،بھارتی سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ ہفتےکو نئی دہلی کے نجی اسپتال میں چل بسیں، اُن کی عمر 81سال تھی۔بھارتی اخبار کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو ہفتے کی صبح دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔ دہلی کی حکومت نے اُن کی موت پر دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شیلا ڈکشٹ کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہرکے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید