• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کمزور کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی،الیاس گھمن

لاہور (خبرنگارخصوصی)عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے عالمی عدالت انصاف نے بھارتی موقف کو مسترد کردیا ہے پاک فوج اور حساس اداروں کی وجہ سے پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں جو فتح حاصل کی ہے اس پر پوری قوم اپنے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے پاکستان کو کمزور کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی دریں اثناء مولانا محمد الیاس گھمن نے وادی نیلم لیسوا کے حادثہ میں بڑی تعداد میں تبلیغی جماعت کے ارکان سمیت دیگر افراد کی شہادت، مساجد و مکانات، گاڑیوں اور دیگر املاک کی تباہی پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین