• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویروالالباس پہننے سے نوازشریف کورہائی نہیں ملے گی ،انصرمجیدخان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عوام کا اربوں روپے ضائع کرنے والے گھناؤنے کردار سامنے آرہے ہیں - مریم بی بی کے والد کی تصویر والا لباس پہننے سے قیدی نوازشریف کو رہائی نہیں ملے گی - انصرمجید خان نے کہا ہے کہ بیرو ن ملک سے سفارشیں کروانے والے معافی کی بھیک مانگ رہے ہیں اورقوم کا اربوں روپے ضائع کرنے والے آج ایمانداری کے بھاشن دے رہے ہیں -صوبائی وزیر نے کہاکہ جھوٹی سکیموں میں اربوں روپے کھانے والے سیاستدانوں کو عوام کا پیسہ لوٹانے میں تکلیف کیوں ہورہی ہے - تحریک انصاف کے تین رہنماؤں نے خود کو عہدوں سے استعفی دے کر احتساب کیلئے پیش کیا- انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو احتساب کیلئے پیش کیا- وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیںـ
تازہ ترین