• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ کی ترقیوں کیلئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب

لاہور (خبر نگار) سکول اساتذہ کی ترقیوں کےلیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا۔اس حوالےسےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبےکی تمام 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی سروس بک اور کلاسز کے نتائج بھجوائے جائیں ۔ جبکہ میل اور فی میل دونوں اساتذہ کے کاغذات بھجوائے جائیں ۔ محکمہ کی جانب سے میل کی سنیارٹی نمبر 336اور 440 کے کاغذات جبکہ خواتین اساتذہ کی سنیارٹی نمبر 392سے 480 کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،اس قبل بھی ریکارڈ کے لیے دو مراسلے اتھارٹیز کو لکھے گئے تھے۔ تاہم اب تیسرا مراسلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھجوایا گیا ہے۔
تازہ ترین