• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراؤن فیلیئر کی مرمت نہ ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کو شوکاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم کا مدنی چوک اورحسین آگاہی کے علاقوں میں کراؤن فیلیئر کی بروقت مرمت نہ ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن احمد مجتبیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے مدنی چوک پر کراؤن فیلیئر کی بیک فلنگ اور بحالی میں سستی کا مظاہرہ کیا جبکہ حسین آگاہی میں مرمت کے کام سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کو تین دن کے اندر شو کاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے ۔
تازہ ترین