• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،7منشیات فروشوں سمیت 23گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے شکیل، جواد، صدیق، انور، فرحان، تنویر، شہباز، رمضان، تنویر، پولیس تھانہ مظفر آباد نے صفدر، پولیس تھانہ جلیل آباد نے علی رضا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے دثر، ندیم، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے عبدالعزیز، ساجد، انتظار پولیس تھانہ پاک گیٹ نے عثمان ، ظفر حسین کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عبدالشکور سے 200گرام چرس، ملزم رمضان سے 1080گرام چرس، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم عرفان سے 2لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم ریاض سے 30 لیٹر شراب، ملزم انصر سے 25 لیٹر شراب، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عدنان سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اشمل سے پسٹل معہ  2 گولیاں، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عمران اور جنید سے پسٹل معہ  3 گولیاں، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم علی نواز سے کلاشنکوف، ملزم صدام علی سے رپیٹر برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم منیر، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان نسیم بی بی ، نازو بی بی ، رضیہ، شمائلہ، زبیدہ، شریفاں مائی، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان ممتاز مائی، فرزانہ، نذر، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمہ شازیہ کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں بوگس چیک دےکر فراڈ کرنے والےملزمان اللہ دتہ ،شبران، شہزاد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔تھا نہ بستی ملوک پولیس کے ایس ایچ او قسور حسین نےبینک میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر منیجر محمد احمدکیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھا نہ جلیل آباد پولیس نے گراس منڈی میں شاہد ، الیاس، اکرام الدین، گلزار احمد، عبدالرشید ، دئوادرشید،ببلو ،عارف ،تھا نہ حرم گیٹ پولیس نے محمد قیوم ،معراج مبین کو مکان کرائے پر دیکر کرایہ نامہ رجسٹرڈ نہ کروانے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے بستی ڈوگراں میں ریکوری کے لئے جا نے والے والے قیوم کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں مقدمہ متوفی قیوم کے بیٹے عامر قیوم کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔
تازہ ترین