• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج اور واٹر سپلائی افسران ترقیاتی کام کی رفتار تیز کریں:ایم ڈی

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا ہے کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے افسران اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں ۔ انہوں نے مون سون سیزن کے پیش نظر کھدائی کے مقامات کو زیادہ دیر تک خالی نہ رکھنے اور بیک فلنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام 2018 19 کے تحت صوبائی حلقوں پی پی 213،پی پی 214،پی پی 215 اور پی پی 216 کی مختلف یونین کونسلوں میں فراہمی و نکاسی آب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نسیم خالد چانڈیو،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان سمیت سیوریج اور واٹر سپلائی کے ڈپٹی ڈائریکٹرزاور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے 17 سکیموں پر اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تمام منصوبوں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین