• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان بائی سراپا احتجاج130گرام روٹی12روپےکی کرنیکا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) انجمن نانبائیان پشاور نے ضلعی صدر حاجی اقبال کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے 130گرام کی روٹی 10روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا، ضلع پشاور نے اپنے صدر حاجی اقبال کی صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر لودھی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر روٹی کی قیمت دوبارہ 10روپے مقرر کئے جانے کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے گزشتہ روز میلاد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال کیخلاف نعرے درج تھے، مشتعل مظاہرین نے ضلعی صدر کے دفتر کے سامنے شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئے نرخ کے تعین میں اعتماد میں نہیں لیا گیا 130گرام روٹی کی قیمت کو 12روپے رکھا جائے، گلبہار ، لاہوری، گھنٹہ گھر ، پھندو، ہشتنگری اور دیگر وارڈز کے نانبائیان نے امان اللہ کی قیادت میں میلاد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تازہ ترین