پشاور (نمائندہ خصوصی)ممتاز عالمی دین قاضی فتح الباری رستمی قاضی حفظ الرحمان اور قاضی ثمین ایڈوکیٹ نے مفتی ابوسعید ابن شیخ القرآن اور ہیڈ ماسٹر عبد السلام کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی ابو سعید نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی ترویج کے لئے وقف کر رکھی تھی،جبکہ ماسٹر عبدسلام نے علم کی روشنی پھیلانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی،تعزیتی ریفرنس کے بعد ادارہ فتح العلوم نواں کلی میں قرآن خوانی کی گئی۔