• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے برج جنگل میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا، ارشد محمود نے درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی اورنگزیب ،شہناز اور بھتیجے تنویر کے ہمراہ برج جنگل پہنچے توقمر اقبال اورآفان نے پستول اور چاقو سےان پر حملہ کردیا جس سے اس کا بھائی اورنگزیب زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا۔ملزموں نے یہ کام نوید اقبال، تاج بی بی اور راشدہ بی بی کی ایما پر کیا۔پولیس نے پانچوں کےخلاف قتل اور اعانت قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پرسڑک عبور کرتے ہوئے سلیم خان نامی شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے متوفی کے بھائی اصغر محمود کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کےخلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین