آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے، تین سال ایک شعبہ میں تعینات ملازمین تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد تعینات افسران و ملازمین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو تین سال سے زائد ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کی لسٹیں تیار کر نے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کو دیگر شعبوں میں تعینات کیا جا سکے۔روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد سے جہاں ملازمین و افسران کی استعداد کار میں بہتر ی آئے گی وہاں سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں بعض افسران و ملازمین تین سال تعیناتی کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفر نہیں کیے گئے۔ روٹیشن پالیسی پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری میں مسائل کا سامنا تھا۔ مختلف شعبوں بشمول ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی تبدیلی دیگر شعبوں میں نہیں کی گئی۔سی ڈی اے انتظامیہ نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو جلد از جلد ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسرا ن و ملازمین کی لسٹیں تیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد سے مزید