• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی ر یگولرائزیشن جاری، سینکڑوں کنفرم

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسٹس یونیورسٹی کےسینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین جن میں بڑی تعداد فیکلٹی سٹاف کی ہے کو ریگولر کر دیا گیا ، یونیورسٹی کے سٹاف کے مطابق یونیورسٹی ساتوں کیمپس میں تقریباً چار ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن میں سے سینکڑوں ملازمین کو ان کی نوکریوں پر کنفرم کیا جا چکا ہے جبکہ باقیسٹاف کو ریگولرائزیشن لیٹرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ اور ایسوسی ایشن کے درمیان تقریباً تین ہفتے قبل ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کنٹریکٹ سٹاف کو چا ر ہفتوں کے اندر ریگولرائزیشن کے لیٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاہدے پر عمل شروع کر دیا ہے ، اسلام آباد ، واہ ، اٹک ، وہاڑی سمیت ساتوں کیمپس میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائزیشن لیٹرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔
تازہ ترین