• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو کشمیر کو آزاد کروانا ہو گا،الطاف بٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر‘ سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کو حفظ کرنا دنیا کی بہت بڑی سعادت ہے جبکہ علماء کرام کیساتھ بیٹھنا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔ حفظ کر کے اور دستار پہن کر کام ختم نہیں ہوتا بلکہ قرآن پاک کو دنیا تک پھیلانا ہے اور جہاں جہاں مسلمانوں پر دین کی وجہ سے ظلم ہو رہا ہے وہاں روشنی پیدا کرنی ہے۔ پاکستان پر اس وقت ہر طرف سے حملہ ہو رہا ہے ، اگر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو کشمیر کو ہر صورت آزاد کروانا ہو گا۔ وہ ماڈل دارالعلوم رضا اسلامیہ سکول اینڈ کالج میں دستار بندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سردار عطیم‘ غلام شبیر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جس طرح ریاست کشمیر کو اُس وقت کے بزرگوں نے آزاد کیا اسی طرح مقبوضہ کشمیر بھی برہان وانی‘ منانی وانی‘ شمس الحق اور دیگر کی شہادت کے بعد آزاد ہوگا۔
تازہ ترین