• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے امریکا پہنچنے پر پاکستانیوں کا پر جوش استقبال


وزیر اعظم عمران خان 3روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، وہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کا پر جوش استقبال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر کئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں امریکا میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں اور عمران خان کے استقبال کے لیے پر جوش نظر آرہے ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں امریکا میں موجود حکومتی جماعت کے حامی اراکین ’تبدیلی (واشنگٹن) ڈی سی پہنچ چکی ہے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز عمران خان کے امریکا پہنچنے سے پہلے کی بھی ہیں جس میں پاکستانی وزیر اعظم کی آمد کی تیاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ا س کے علاوہ پی ٹی آئی کےآفیشل ٹوئٹر آکاؤنٹ نے #PMIKVisitingUS کے ہیش ٹیگ سے کئی ٹوئٹس شیئر کیے ہیں جس میں عوام کو عمران خان کے استقبال کے لیے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین