آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 14؍ربیع الاوّل 1441ھ 12؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید