• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ نے راتوں رات اسٹار بنادیا‘‘

نامور پاکستانی اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مشہور کامیڈی ڈرامے ’بلبلے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نبیل ظفر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

نبیل نے اپنے انٹرویو میں مزید بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کی کامیابی نے اُنہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا، اب 20 سال کے طویل عرصے کے بعد کامیڈی ڈرامہ ’بلبلے‘ سے ایک بار پھر خاطر خواہ کامیابی ملنا میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے روزانہ 45 منٹ ورزش کرتے اور اعتدال میں رہ کر کھانا کھاتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا ایک حصہ مانتے ہیں۔

اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ 15دن ڈائٹ یا ورزش کر کے اس کے نتائج کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہمیں اسے اپنی زندگی میں مستقل طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین