• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قبائلی اضلاع کی 16نشستوں کے مکمل نتائج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کی تمام 16نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 آزاد امیدوار، تحریک انصاف کے 5، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے3، جماعت اسلامی اور اے این پی کے1،1 امیدوار کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر تمام 16 نشستوں کے فارم 47 اپ لوڈ کردیے ہیں۔

پی کے 100باجوڑ 1سے تحریک انصاف کے انور زیب خان 12ہزار951 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11ہزار 775ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101باجوڑ2 سے پی ٹی آئی کے اجمل خان 12ہزار194ووٹ لے کر میاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون رشید 10ہزار 468ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 102باجوڑ3 سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19ہزار 88ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمید الرحمٰن 13ہزار436 ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے103 مہمند1 سے اے این پی کے نثار احمد 11ہزار247 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 9ہزار 669ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے104 مہمند2 سے آزاد امید وار عباس الرحمٰن 11ہزار 751ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے محمد عارف 9ہزار801ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 105خیبر1پر آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہا، شفیق آفریدی 19ہزار 733ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ شیر مت خان 10ہزار745 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106خیبر 2 پر بھی مقابلہ آزاد امیدواروں کے درمیان رہا، کامیاب امیدوار حامد نعیم آفریدی نے 12ہزار814 اور دوسرے نمبر پر رہنے والے خان شید آفریدی نے 6ہزار297 ووٹ لئے۔

پی کے 107خیبر 3 کا مقابلہ بھی آزاد امیدواروں کے نام رہا، محمد شفیق 9ہزار796ووٹ لے کر پہلے اور حمید اللہ جان آفریدی 8ہزار 428ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108کرم1 سے جے یو آئی( ف)محمد ریاض 11ہزار948ووٹ لے کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار جمیل خان 11ہزار 517ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے109 کرم2 سے پی ٹی آئی کے سید اقبال 39ہزار536ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عنایت علی 22ہزار975ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 110اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18ہزار 448ووٹ کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے شعیب حسن 14ہزار699ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے111 شمالی وزیرستان1 سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان 10ہزار200 ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ جے یو آئی(ف) کے سمیع الدین 9ہزار288ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے112 شمالی وزیرستان2 سے آزاد امیدوار میر کلام خان 12ہزار 57 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی ( ف) کے صدیق اللہ 7ہزار 978ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 113جنوبی وزیرستان 1سے جے یو آئی(ف) کے حافظ عصام الدین 10ہزار356ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار وحید خان 9ہزار 679 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے114 جنوبی وزیرستان2 سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ خان 11ہزار 114ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد عارف 10ہزار 272ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 115فرنٹیر پر  جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑا کلوز مقابلہ رہا، جے یو آئی کے محمد شعیب 18ہزار102ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مقابل عابد الرحمٰن 18ہزار 28ووٹ لے کر ہار گئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین