پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد زین عرف مغل، عدیل عرف عادل اور شاہد کو گرفتار کیا۔
ملزمان لو گوں سے لوٹ مار کر نے،ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ کھوکھرا پارکے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نذیر احمد کو گرفتار کیا۔
ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ مذکورہ بالا تمام ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ کے ضلع سجاول کے علاقے چھور واہ کنال RD-0سے 2 RD-3 اورکھریوم ڈسٹری بیوٹری RD-13 سے 21 RD- اور ضلع کشمور کے علاقے امداد مائنر، عیدن مائنر اور کبو ڈسٹری بیوٹری زیروسے ٹیل کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 26 کلو میٹر نہری علاقے کے 42 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔
اسکے علاوہ پانی چور ی میں ملوث52 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔ علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔