• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 28 ہزار پاکستانی زیر تعلیم ہیں، مشاہد حسین سید

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ اس وقت 28ہزار پاکستانی چین میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں فرینڈز آف سلک روڈ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ،تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،صوبائی وزراء، چینی حکام و دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہاکہ 2013ء میں چین نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت مغرب،مسلمان ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار نہیں تھے،تو ہمارا دیرینہ دوست چین سرمایہ کاری کےلئے سامنے آیا ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کا محور گوادر ہے ،اس وقت 28ہزار پاکستانی چین میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

تازہ ترین