• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا۔

سینیٹ اجلاس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو سمری بھجوائی تھی جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ اور حکومت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانےکی الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ ہوگی۔

تازہ ترین