• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کچھ دیر بعد واشنگٹن میں خطاب کریں گے


وزیر اعظم عمران خان کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔ عمران خان جلسے میں نیا پاکستان وژن سےشرکاء کو آگاہ کریں گے۔

کیپٹل ون ارینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستانی ملی ترانے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ پاکستانی ہیوسٹن سے بھی وزیر اعظم کا خطاب سننے آئے ہیں۔

جلسے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد  شریک ہے جبکہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے بھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے آئے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کیپٹل ارینا میں پاکستانیوں کا جوش وخروش بڑھ رہا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی پاکستان کے لیے کاوشوں سے متعلق وڈیو پیکج دکھایا جائے گا، پاکستانی اپنے قائد کو سننے کے لیے ارینا پہنچ رہے ہیں، پاکستانی بینڈ جنون جلسے میں ملی نغمہ پیش کرے گا۔

تازہ ترین