• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرہ مشتعل ہوگیا ،آنسو گیس کی شیلنگ

کراچی (نیوزڈیسک )ہانگ کانگ میں ہونےوالے حکومت مخالف مظاہرے نے شدت اختیار کرلی اور مظاہرے کے شرکا مشتعل ہوگئے جن پر پولیس کی جانب سے شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ،یہ مظاہرہ ہانگ کانگ کے وان شائے ڈسٹرکٹ میں دوپہر کے وقت کیا گیا اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شریک تھے ،عوام کی جانب سے بے دخلی کے متنازع بل اور چینی علاقے میں اصلاحات سے متعلق ایک ماہ سے بھی زائد عرصے سے مظاہرے کیے جارہے ہیں،حالیہ مظاہرے میں انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اس میں 4 لاکھ 30 ہزار مظاہرین شریک تھے جبکہ پولیس نے ان مظاہرین کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار بتائی ہے۔

تازہ ترین